ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یوپی میں مذبح پر کارروائی سے 25لاکھ لوگوں کاروزگار متاثر:سی پی ایم

یوپی میں مذبح پر کارروائی سے 25لاکھ لوگوں کاروزگار متاثر:سی پی ایم

Sat, 25 Mar 2017 02:03:31    S.O. News Service

نئی دہلی،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسی (سی پی ایم)نے اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بنتے ہی غیر قانونی مذبح کے خلاف شروع ہوئی انتظامی کارروائی کی مذمت کی ہے۔پارٹی نے مرکزی حکومت سے مذہبی اقلیتوں کے آئینی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ریاستی حکومت سے اس طرح کی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔سی پی ایم کے پولٹ بیورو نے جمعہ کو بیان جاری کرکے کہا کہ غیر قانونی مذبح کو بند کرنے کے نام پر اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت گؤماس کے غیر قانونی کاروبار کو کنٹرول کرنے کے ارادے سے تمام مذبح کو نشانہ بنا رہی ہے۔اس کا ریاست کے مختلف حصوں میں گوشت کی دکانوں پر وسیع پیمانے پرمنفی اثر دیکھا جا رہا ہے،کئی مقامات پر دکانوں پر حملے بھی ہو رہے ہیں۔پولٹ بیورو نے کہا کہ ہندوستان کی کل گوشت برآمدگی میں اتر پردیش کی شرکت تقریبا 50فیصد ہے۔یوگی حکومت کی یہ پالیسی براہ راست یا بالواسطہ طور پر 25لاکھ لوگوں کی معیار زندگی کو متاثر کرتی ہے۔اس کے علاوہ پوری ریاست میں گوشت کی پیداوار اور فروخت میں شامل تمام طبقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بہت سی جگہ اقلیتی برادری پر حملے بھی ہو رہے ہیں۔


Share: